اداکارہ بشریٰ انصاری نے عمران خان کیخلاف بیان دینے کی وضاحت کردی

Jan 17, 2023 | 22:35 PM

ایک نیوز: پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بیانات پر خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر ردعمل جاری کر دیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک بیان میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے نام سے ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس بنائےگئے ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف باتیں کی گئی ہیں جبکہ ان تمام بیانات سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف دیے گئے بیانات سے مجھے سخت نفرت ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کی تصویر دکھاتے ہوئے  مزید کہا کہ میں ٹوئٹ کرتی ہی نہیں ہوں  بلکہ میں  نے تو اپنے ذاتی اکاونٹ سے 2 سال میں ایک بار ہی ٹوئٹ کی ہوگی،مجھے ٹوئٹر ’’گٹر ‘‘ سے نفرت ہے۔

مزیدخبریں