ایک نیوز:معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی سپر ڈوپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے ہیرو فواد خان اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار شایان خان نئی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
شایان خان بطور فلم ساز اور اداکار فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
فلم منی بیک گارنٹی میں فواد خان منیجر بخش، جب کہ شایان خان، الیاس کاشمیری کے دلچسپ کردار میں پردہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
سپر اسٹار فواد خان اور شایان خان پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، اس فلم کی ڈائریکشن فیصل قریشی نےدیں ہیں۔
فلم کی نمایاں کاسٹ میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹار وسیم اکرم اپنی آسٹریلین بیگم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردی گئیں فلم ساز اور اداکار، شایان خان 20 جنوری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔