پی این این : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بولنگ کوچ بنائے جانے کی افواہوں کی وضاحت کردی۔
وقار یونس نےٹویٹ میں لکھا ’میرے پاکستان کے بولنگ کوچ بننے کے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ میں ایک بات واضح کر دوں نہ مجھ سے کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میرا یہ عہدے لینے کا کوئی ارادہ ہے۔
واضح رہے فروری 2022 میں آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کو پاکستان کا بولنگ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ ان کا معاہدہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی پورا ہو گیا۔