عمران خان کے نگران وزیراعلیٰ کیلئےنامزدنصراحمدکی دوہری شہریت نکلی آئی

Jan 17, 2023 | 20:33 PM

 ایک نیوز :تحریک انصاف کی جانب سے  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نامزد کیے جانے والے نصیر احمد خان کی دوہری شہریت کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق نصیر احمد خان برطانوی شہریت رکھتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی دوہری شہریت پر سرکاری یا عوامی عہدے پر کسی بھی شخص کی تقرری کی مخالفت کرتی آئی ہے۔جس پر سیاسی حلقے سوال اٹھا رہے ہیں۔

پرویز الہیٰ نے عمران خان سے مشاورت کے بعد احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا بطور نگراں وزیراعلیٰ اعلان کیا تھا، جن میں سے ناصر کھوسہ نے ذمہ داری سے معذرت کرلی۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ  لیگی قیادت نےاحسن بھون  کے نام پر بھی اتفاق کیا لیکن انھوں نےاس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وکلاسیاست کی ذمے داریوں اور تقاضوں کی بنا پر معذرت کرلی ہے۔

 پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویز الہیٰ نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک آئینی طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے، نگراں حکومت کے قیام کیلیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام پیش کیے گیے جن میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آئینی وقت منگل 17 جنوری کی رات 10 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹٰی میں جائے گا اور پھر بھی اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ دیکھیں گے۔

مزیدخبریں