ایک نیوز: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے 35 استعفوں کی مںظوری پر سخت ردعمل دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ استعفے قبول کرنے ہیں سب قبول کریں سلیکشن بدنیتی ہے۔یہ سلیکشن بدنیتی پر مبنی ہے، نظام کیساتھ کھیلا جارہا ہے۔ عدالت نے بھی ایک طریقہ کار کا تعین کیا تھا
اسپیکر نے بھی کہا کہ وہ عدالتی طریقہ کار کے پابند ہیں۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ پہلے ہمارے استعفوں پر اعتراض لگایا گیا تھا کہ ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں۔اسپیکر کو اپنے استعفوں سے متعلق خط لکھا اور ملاقات کیلئے کہا۔ہمیں تحریری جواب دیا گیا کہ ایسا نہیں ہوتا ، ایک ایک ممبر کو مل کر تسلی کروں گا۔الیکشن کمیشن کا غیر جانبدارانہ معیار بدترین کم ہورہا ہے۔35 استعفوں کی منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔