بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آخر کار اپنے پتے شو کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ کےلیے دو نام تجویز کر دئیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ اور سینئر صحافی سید محسن رضانقوی کے نام گورنر کو بھجوادئیے۔
نگران وزیراعلیٰ کیلئے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے۔
واضح رہے کہ احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے بھی رہ چکے ہیں۔ احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بھی ہیں۔
دوسری جانب محسن نقوی سینئر صحافی ہیں جو ٹی وی چینل 24 نیوز اور سٹی 42 کے مالک بھی ہیں۔