جماعت نہم دہم کے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع

جماعت نہم دہم داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: Extension of Class IX Admission Submission Date

ایک نیوز :پنجاب کے تمام تعلیمی بورڑز نے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

ترجمان سکول ایجوکیشن کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ اب 25 جنوری،ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 26 جنوری سے 6 فروری ،ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے 7 فروری سے 14 فروری تک بھجوائے جاسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز  یکم اپریل سے ہوگا۔