علی ظفر کی بھارتی ہدایتکار جاوید اختر سے ملاقات، گانے کی ویڈیو وائرل

علی ظفر کی بھارتی ہدایتکار جاوید اختر سے ملاقات، گانے کی ویڈیو وائرل

ایک نیوز: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی بھارتی ہدایتکار جاوید اختر سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے  بھارتی ہدایتکار جاوید اختر  کو گانا سنا رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  علی ظفر اور جاوید اختر دونوں کی ملاقات دبئی کی ایک نجی تقریب میں ہوئی  جہاں علی ظفر نے جاوید اختر کو گیت سنایا۔ جاوید اختر علی ظفر کے گانے اور ان کی آواز سے خوب محظوظ ہوئے۔   علی ظفر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ بھارتی ہدایتکار جاوید اختر کے سامنے کھڑے ہیں اور ایک گانا گا رہے ہیں ، علی ظفر محمد رفیع کا گانا تم بن جائوں کہاں ، اور ان کے سامنے بالی وڈ کے معروف رائٹر جاوید اختر  کھڑے ہیں اور  سن رہے ہیں علی ظفر کو، اور وہ انہماک سے علی ظفر کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہے ہیں اور ان کا گیت سن کر محظوظ ہو رہے ہیں. علی ظفر نے صدیوں کے گلوکار محمد رفیع کے اس گیت کو بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا ہے.

واضح رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں نہ صرف گائیکی کی بلکہ اداکاری بھی کی انہوں نے پرینیتی چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارئوں کے ساتھ فلموں میں‌ بطور ہیرو کام کیا. علی ظفر کی رنویر سنگھ کے ساتھ بھی خاصی دوستی ہے. علی ظفر نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی شوبز انڈسٹری میں‌خوب پیر جمائے ہیں لیکن دونوں‌ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کے بعد علی بالی وڈ‌میں جا کر کام نہ کر سکے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-17/news-1673956401-7661.mp4