الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

Jan 17, 2023 | 16:49 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے271 معطل اراکین میں سے  25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر سینیٹ کے 4 جبکہ قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سنیٹر احمد خان، سنیٹر انوار الحق کاکڑ کی رکنیت بحال کی گئی ہے ۔ اسی طرح  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ،  نور عالم خان، رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان ، شنزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ اور  شاہدہ رحمانی کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

مزیدخبریں