لال حویلی: شیخ رشید کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات نفری ہٹا دی گئی

Jan 17, 2023 | 16:32 PM

ایک نیوز: شیخ رشید کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات نفری کو لال حویلی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر لال حویلی میں تعینات پولیس نفری کو ہٹا دیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار 24 گھنٹے لال حویلی کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر شفٹ وار تعینات رہتے تھے۔ 

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کالز اور سیکیورٹی تھریٹ کی صورتحال کا سامنا ہے۔ تاہم اب لال حویلی پر تعینات پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی ہٹا دیاگیا ہے۔

مزیدخبریں