تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے گردوں کے علاج کی مشینیں چوری

Jan 17, 2023 | 16:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کو حکومت کی جانب میں ملنے والی مزیددوڈائلائسزمشینیں ہسپتال کے سٹورزسے چوری ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں  مزیددوڈائلائسزمشینیں ہسپتال کے سٹورزسے چوری ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا اوراسسٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے  اور واقع کی ایف آئی آر درج کروادی ۔ تحقیقات کے لیے  اے ڈی ڈی آر، اے سی اور SMO  پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے  ۔

 زرائع کا کہنا ہے کہ جب موجودہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کو دوبارہ ایم ایس کا چارج دیا گیا تو انھوں نے ہسپتال میں موجود سامان کی فہرستیں بنانے کی ہدایت کی اس پر ان کو علم ہوا کہ ڈئیلائسس شعبے سے چھ میں سے ایک مشین پراسرار طو رپر غائب ہے۔

اس سے قبل بھی ایک ڈیلائپسزمشین چوری ہوگئی تھی جس کاکوئی سراغ نہیں ملا اور  صرف فرضی کاروائی پوری کی گئی ۔  ایک مشین کی قیمت تقریبا 25 لاکھ  تک بتائی جارہی ہے اس طرح 75 لاکھ مالیت کی تین قیمتی مشینیں غائب کی گئی ہیں شہریوں کاکہنا ھے کہ کروڑوں روپے مالیت کی ڈیلائپسزمشینیں  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کودی گئی تھیں شہریوں کے پرزورمطالبات کے باوجود یہ مشینیں استعمال میں نہیں لائی جاسکی اوریکے بعددیگرے 3 ڈیلائپسزمشینیں غائب ہو گئی ہیں۔

  دوسری جانب شہریوں کاکہنا ھے کہ ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہونے کے باوجود مشینیں کیسے چوری ہوسکتی ہیں عوامی حلقوں نے واقع کی فوری تحقیقات کرکے ڈائلائسزمشینیں برآمد کراکرذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے 

مزیدخبریں