نیوکراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر 55 سالہ شخص جاں بحق

Jan 17, 2023 | 16:19 PM

ایک نیوز: نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھے شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ محمد عبدالعزیز کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ مقتول عبدالعزیز کے  لواحقین نے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ 

مقتول کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے والد گھر سے باہر نکلے ہی تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان آگئے۔ ڈاکوؤں نے والد سے نقدی  چھینی اور فائرنگ کردی، والد کا موبائل گھر پر ہی تھا۔

مقتول کے بیٹے نے مزید کہا کہ گھر میں تعمیراتی کام چل رہا ہے والد مزدوروں کو پیسے دینے کیلیے جارہےتھے، ہم نے فائرنگ کی آواز سنی تو گھر سے باہر نکلے، ملزمان نے ایک ہوائی فائر کیا۔ اس کے بعد والد کے سر پر گولی مار دی۔

مزیدخبریں