نوین علی : نئے سال میں بین الاقوامی سروے نے امیرترین اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیرترین جبکہ ایشیا کے پہلے امیرترین اداکار بن گئے ہیں۔
بین الاقوامی سروے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے امریکی اداکاروں کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کے چوتھے امیرترین اور ایشیا کے پہلے امیرترین اداکار بن گئے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں امریکی کامیڈین جیری سینفیلڈ دنیا کے پہلے امیر اداکار بن گئے ہیں۔
شارخ خان نے ہالی وڈ کے بڑے بڑے فنکاروں جیسے ٹام کروز اور جانی ڈیپ تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’ویلتھ ایکس‘ کی طرف سے ہالی وڈ اور بالی وڈ کے دس امیر ترین فنکاروں کی جاری کردہ تازہ فہرست میں شاہ رخ خان کی دولت کا تخمینہ 60 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے تین کھرب ہندوستانی روپے لگایا گیا ہے۔شاہ رخ خان سے پہلے اور امیر ترین اداکار ہالی وڈ کے معروف کامیڈین 60 سالہ جیری سائن فیلڈ ہیں جن کی کل دولت 82 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔
شاہ رخ کے بعد اس فہرست میں ٹام کروز کا نام ہے جن کی دولت کا تخمینہ 48 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
جانی ڈیپ کی جائیداد کا تخمینہ 45 کروڑ ڈالر ہے جبکہ امریکی اداکار ٹائلر پیری کی بھی دولت کا تخمینہ 45 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے اور دونوں مشترکہ طور پر چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
ویلتھ ایکس کے مطابق فہرست میں شامل تمام اداکاروں کی مجموعی دولت چار ارب 68 کروڑ ڈالر ہے۔ شارخ خان بھارت کے علاوہ ساری دنیا میں بھی بہت مقبول ہیں۔ وہ فلم ساز بھی ہیں، ٹی وی کے میزبان بھی ہیں اور بھارتی کرکٹ کلب کی ایک ٹیم کے مشترکہ مالک بھی ہیں اور فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی ہے اور وہ کانز فلم فیسٹیول میں مسلسل شریک ہوتے رہے ہیں۔‘