اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخواکوموصول

Jan 17, 2023 | 15:09 PM

muhammad zeeshan

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سٹاف نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سٹاف کے حوالے کر دی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا سٹاف نے گزشتہ رات 10 بجے وزیراعلیٰ کے سٹاف سے سمری وصول کی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کردی۔ ملکی مفاد میں اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ۔بہت جلد دوبارہ دو تہائی اکثریت سے آئیں گے،عوامی خدمت میں آگے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا کابینہ کا آخری اجلاس تھا۔ پی ایس ٹی اساتذہ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو پہلے سے بھرتی ہوئے تھے انہیں گریڈ 12 سے 14 میں ترقی دی جائے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں 48 گھنٹے کے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔

 رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے پارٹی فیصلے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنرکو بھجوا دی ہے۔اگر گورنر نے 48 گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل نہ کی تو جمعرات کو اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔اس فیصلے سے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

مزیدخبریں