پرویزالٰہی سے محمد سبطین خان او رراجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پرویزالٰہی سے محمد سبطین خان او رراجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان او رراجہ بشارت کی ملاقات  ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو   کی گئی۔ 
رپورٹ کے مطابق  چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جلد ہوں گے او رپی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی،جب عمران خان نے کہاکہ اسمبلی کی امانت انہیں واپس کردی۔

چودھری پرویزالٰہی  کا مزید کہنا تھا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ اب ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔

سبطین خان اور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا۔آپ کی استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-17/news-1673945022-8929.mp4

واضع رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سگیاں روڈ پر شرقپور روز کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اس طرح اسمبلی توڑی گھر والوں بھی پتہ نہیں چلا،  شریفوں کے تمام منصوبے دھرے رہ گئے ۔عمران خان نے کہا ان کو دوائی بھی کھائے تو شہباز شریف کو نیند نہیں آئے گی ۔ن لیگ اس لئے بھی پیچھے چلے گئی نواز شریف نے کہا میں نے تو نہیں آنا ہے ۔  جتنی دیر ان کی حکومت رہی ہر منصوبے سے کمشن کھاتے تھے ۔داتا دربار کے سے ایئرپورٹ تک بھی انڈر گراؤنڈ سڑک کا منصوبہ بھی شروع کریں گے ہمارے پاس بہت منصوبے ہیں ۔ شہباز شریف کی یہ چیز تو سامنے آئی صرف مانگتا ہے۔ آپ کا لیڈر امان دار ہے۔آپ کی جماعت تحریک انصاف جنرل الیکشن میں کلین سویپ کریں گی ۔ آپ دعا کریں آپ کے لیڈر کو اللہ صحت دیں۔ ۔