شوہر کو بیوی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، لاکھوں کا جرمانہ

شوہر کو بیوی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، لاکھوں کا جرمانہ

ایک نیوز: متحدہ عرب امارات میں شوہر کو اپنی بیوی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، بیوی کی شکایت پر 5 ہزار درہم یا پاکستانی 3 لاکھ 11 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک یورپی خاتون نے فوٹو لینے پر اپنے شوہر کے خلاف نجی زندگی میں مداخلت کی شکایت درج کروا دی اور موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر کو فوٹو گرافی کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے۔

خاتون نے مزید کہا کہ میرے منع کرنے کے باوجود نامناسب حالات میں بھی تصویر لیتا ہے۔ میرے  غصے اور رونے کی صورت میں بھی اس کا فوٹو گرافی کا شوق ختم نہیں ہوتا۔

یورپی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے  کئی  اسکو ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ یہ سب کچھ اپنا اختیار مانتے ہوئے باز نہیں  آتا اور اس نے گھر میں جگہ جگہ سی سی کیمرے لگائے ہوئے ہیں پوچھنے پر اس کی وجہ گھریلو عملے کی نگرانی کو قرار دیتاہے۔عدالت میں شوہر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ نے دروغ بیانی سے کام لیا ہے جس کی وجہ ذاتی اختلافات ہیں۔

دبئی پولیس کے ماتحت فوجداری شواہد کے ادارے نے سی سی کیمروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ شوہر موبائل کی میموری میں اپنی اہلیہ کی تصاویر اسٹور رکھتا ہے۔عدالت نے الزام ثابت ہونے پر شوہر کے خلاف 5 ہزار درہم جرمانہ اور وکیل کی فیس کی رقم بھی ادا کرنے کا پابند بنایا۔ عدالت نے سول کورٹ سے معاوضے کی درخواست پیش کرنے کا اختیار بھی خاتون کو دیا ہے۔