نیپال طیارہ کریش ، خاتون پائلٹ کا شوہربھی 16 سال پہلے حادثے میں مارا گیا 

lady pilot of nepal
کیپشن: lady pilot of nepal
سورس: google

 پی این این : نیپال میں مہلک فضائی حادثےمیں جان کی بازی ہارنے والی خاتون ہوابازانجوکھاٹی واڈا اپنے طیارے کے پوکھرا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمحفوظ اترنے کے بعد چیف پائلٹ بننے والی تھیں لیکن ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا اور زندگی کا سفرمکمل ہوگیا۔

انجوکھاٹی واڈا نے سنہ 2010ء میں اپنے آنجہانی شوہرکے نقش قدم پرچلتے ہوئے نیپال کی یتی ایئرلائنزمیں بہ طور ہواباز شمولیت اختیار کی تھی۔ان کے شوہراس سے چارسال قبل 2006ء میں یتی ائیرلائنز ہی کے ایک طیارے کواڑاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ان کا ایک چھوٹامسافرطیارہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل گرکرتباہ ہوگیا تھا۔

44 سالہ کھاٹی واڈا اتوار کے روزکٹھمنڈو سے اڑان بھرنے والی یتی ایئرلائنزکی پروازمیں شریک پائلٹ تھیں۔ان کا طیارہ پوکھرا شہرکے قریب اترتے ہوئے گہری کھائی میں گرکرتباہ ہوگیا تھا۔اس کے نتیجے میں 68 افرادہلاک ہوگئے تھے۔طیارے میں سوار72 افرادمیں سے دم تحریرکوئی زندہ نہیں بچا ہے۔

ایئرائن کے ترجمان سدرشن بارتولا  کے مطابق  ان کے شوہر دیپک پوکھرل 2006 میں جملا میں یتی ایئرلائنزکے ٹوئن اوٹر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔انھوں نے اپنے شوہرکی موت کے بعد انشورنس سے ملنے والی رقم سے پائلٹ کی تربیت حاصل کی تھی۔

بارتولا نے بتایاکہ 6400 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ رکھنے والی پائلٹ کھاٹی واڈااس سے قبل دارالحکومت کٹھمنڈو سے ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر پوکھرا کے مشہورسیاحتی روٹ پرکئی مرتبہ طیارے اڑا چکی تھیں۔

طیارے کے کپتان کمال کے سی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ان کا21 ہزار 900 گھنٹے سے زیادہ دورانیے کا پروازیں چلانے کا تجربہ تھا۔ان کی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔

نیپال میں سنہ 2000 سے لے کر اب تک طیارے یا ہیلی کاپٹر کے حادثات میں قریباً 350 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس ملک میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دنیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے آٹھ واقع ہیں۔پہاڑی علاقے میں اچانک موسم خراب ہونے سے مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔