توہین عدالت پر وکیل کو سزا: لاہور بار ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

توہین عدالت پر وکیل کو سزا: لاہور بار ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: Lawyer punished for contempt of court: Lahore Bar Association announces to end sit-in

ایک نیوز: توہین عدالت میں لاہور بار کے وکیل کو سزا کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ ،لاہور بارایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب امیداران نے اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں لاہور بار کے نومنتخب صدر رانا انتظار نے میڈیا سے گفتگو کی۔ 

دوران پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ رانا آصف ان کی عزت ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا مسئلہ چل رہا ہے۔ 

صدر لاہور بار کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔ اس معاملے کو بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہڑتال ختم کی اور اپنے دھرنے کو بھی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کررہے ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی گرفتاری دی جائے گی اور نہ ہی معافی مانگی جائے گی۔ عدلیہ کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثناء وکیل کی تین ماہ سزا کے معاملے پر وکلاء کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئی جی پنجاب، سی سی پی لاہور ڈی آئی لاہور سمیت اعلیٰ افسران نے ہائی کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی اور ججز گیٹ میں وکلا کے دھرنے کو حتم کروانے پر غور کیا۔ 

یاد رہے کہ وکلا کی جانب سے ایک ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی دھرنا جاری تھا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ ججز گیٹ پر دھرنا دے رکھا تھا۔