مشہور زمانہ اطالوی اداکارہ جینا لولو بریگیڈا انتقال کر گئیں

Jan 17, 2023 | 11:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 1950 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اطالوی اداکارہ جینا لولوبریگیڈا 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق جینا لولوبریجیڈا کا شمار 50 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے مشہور ترین فلمی ستاروں میں ہوتا تھا۔اداکارہ جینا لولو بریجیڈا کی وفات کی اطلاع ان کے پڑپوتے فرانچسکو لولوبریجیڈا نے دی۔ اداکارہ کو"دنیا کی سب سے خوبصورت عورت" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ اداکارہ وہ 60 کی دہائی کے بعد سیاست اور فوٹو گرافی میں مصروف رہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ سال اطالوی سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا  لیکن اس میں یہ  کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ 

اس کی فلموں میں بیٹ دی ڈیول، دی ہنچ بیک آف نوٹری ڈیم اور کراسڈ سوئڈز شامل ہیں۔ اس نے ہمفری بوگارٹ، فرینک سناترا، راک ہڈسن اور ایرول فلن کے ساتھ اداکاری کی۔ 1960 کی دہائی میں انکا فلمی  کیریئر ختم ہوگیا اور وہ فوٹو گرافی اور سیاست میں آگئی۔

جینا لولوبریگیڈا جولائی 1927 کو پیدا ہوئی تھی  اور انکے والد فرنیچر بنانے  کا کام کرتے تھے ۔ روم کی اکیڈمی آف فائن آرٹس میں مجسمہ سازی کی تعلیم حاصل کی ۔انہیں  یورپ کا سب سے بڑا فلمی اسٹوڈیو اور اٹلی کے فروغ پزیر "ہالی ووڈ آن دی ٹائبر" میں  پیشکش کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اسکی خواہشمند نہیں تھی

اداکارہ نے 1947 میں مس ​​اٹلیہ مقابلہ حسن میں حصہ لیا  جہاں سے انہون ںے اپنے کیریئر کا آغاز کیا -اپنی فیچر فلم کا آغاز  اطالوی زبان میں "ریٹرن آف دی بلیک ایگل" میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا۔ جیسے جیسے اس کا فلمی کیریئر ختم ہوتا گیا، لولوبریگیڈا نے فوٹو جرنلزم اور مجسمہ سازی سمیت دیگر دلچسپیوں کا تعاقب کیا۔ 

مزیدخبریں