سپریم کورٹ: تنخواہوں میں 75 روپے اضافہ کی درخواست مسترد

Jan 17, 2023 | 10:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ کی اپیل خارج کردی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے اپیل زائد المعیاد قرار دیکر خارج کی ہے۔  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازم غیاث نے ریٹائرمنٹ کے پانچ سال بعد 2017 میں ٹربیونل اپیل دائر کی۔ جس چیف جسٹس کا درخواستگزار وکیل سے مکالمہ ہوا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ درخواستگزار کے مطابق 1983 میں بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ آپ کے موکل نے  تنخواہ میں 75 روپے کا اضافہ  نا ملنے پر اپیل دائر کی۔آپ کا موکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا  کیوں رہا؟ 

چیف جسٹس  کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے موکل کی ٹربیونل میں اپیل زائد المعیاد تھی۔ سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیادہے۔ 

مزیدخبریں