برطانوی پولیس افسر کا دوران ملازمت خواتین سے زیادتی کا اعتراف

Jan 17, 2023 | 09:27 AM

ایک نیوز: برطانوی پولیس کے افسر نے دوران ملازمت خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا،میٹ پولیس افسر اعتراف جرم کے بعد برطانیہ کے سب سے زیادہ جنسی جرائم میں ملوث مجرموں میں شامل ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر ڈیوڈ کیرک نے دو دہائیوں کے دوران 12 خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا اعتراف کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ میٹ پولیس کے افسر ڈیوڈ کیرک کو متعدد شکایت ملنے پر 2001 میں معطل کر دیا گیا تھا، پولیس  افسر پر 18 سالہ ملازمت کے دوران 80 سے زائد جنسی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے معاملے کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ لندن میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن میٹ پولیس افسر کی جانب سے اعتراف جرم نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس افسر کے اعتراف کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی ہے۔

مزیدخبریں