ایک نیوز :سکول ایجوکیشن نےسکول اساتذہ کے تبادلوں کیلئے فہرستیں 25 جنوری کو جاری کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 62 فیصد سے زائد درخواستیں مسترد کردیں۔تبادلوں کیلئے 13 ہزار 5 سو 94 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائی۔سات ہزار کے قریب درخواستیں میرٹ پر پورا نہ اترنے پر مسترد کیا گیا ۔خواتین اساتذہ کیجانب سے سب سے زیادہ 9110 درخواستیں جمع کروائی گئی۔
ترجمان سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے آرڈرز جاری ہونے کے بعد یکم فروری سے تبادلوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی جائے گی