پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم،400سےزائداکاؤنٹس کی شناخت 

Jan 17, 2023 | 00:15 AM

ایک نیوز : اسلام آبادسوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلائے جانے کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ایف آئی اے نے 400سے زائد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی ہے۔

پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے ولوں میں بھارت سے بھی اکاؤنٹس استعمال کئے گئے ہیَں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منفی مہم چلانے والے 400 اکاونٹ کی شناخت کر لی ہے،منفی مہم چلانے والے درجنوں اکاونٹ انڈیا سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

لاہور،ملتان،پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاونٹ استعمال کئے گئے۔ایف آئی اے نے منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارت لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ سرکل متعلقہ اضلاع میں ایف آئی اے حکام سے  رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں