ایک نیوز: اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں گولڈن ویزا کی میعاد تمام کیٹیگریز کے لیے پانچ سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کے رہائشیوں کے دفتر کے ڈائریکٹر آپریشنز مارک ڈورزی نے کہا کہ گولڈن ویزا اب 10 سال کے لیے کارآمد ہے اور سائنس اور علم کے شعبوں میں پیشہ ور افراد اور محققین جیسے ڈاکٹروں، ماہرین، سائنسدانوں اور موجدوں کے لیے رہائش کے وسیع مواقع پیش کرتا ہے۔
نشاندہی کی کہ گولڈن ویزا کے حامل افراد متعلقہ دفاتر جیسے ابوظہبی آفس برائے رہائشیوں کی سفارشات پر مبنی نئی اہم کیٹیگریز اور ذیلی زمروں کے اضافے کے ساتھ، عمر سے قطع نظر اپنی شریک حیات، بچوں اور والدین کو سپانسر کر سکتے ہیں۔
ابوظہبی کے رہائشیوں کے دفتر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پہلے گولڈن ریزیڈنسی پروگرام شروع کیا تھا، جس کا مقصد طویل مدتی رہائشی اجازت نامے فراہم کرنا تھا جس کے حامل کو ضمانت کی ضرورت کے بغیر ملک میں رہنے کا موقع ملتا ہے۔