ملکی سالمیت کیلئے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں،مولانا فضل الرحمان 

Feb 17, 2025 | 21:08 PM

ایک نیوز: سربراہ  جمیعت علماء اسلام   مولانا فضل الرحمان نے کہا   ہے ملکی سالمیت کیلئے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اظہار خیال کرتے ہوئے ایوان کا مشکل مرحلہ ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کر دیا جاتا ہے، جب کوئی رکن پوائنٹ آف آرڈر مانگے تو اس کو دیا جاتا ہے، مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں پورا ملک اضطراب میں ہے  ،حکومت چاہے نہ چاہے یہ ہنگامے ختم کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے ۔ 

انہوں نے کہا عام آدمی کے پاس نہ روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ ہے ،لاکھوں لوگ بے روزگار کئے جا رہے ہیں، محکمے اور ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، کے پی اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دو صوبوں میں حکومت کی رٹ نہیں ہے،  ملکی سالمیت کے حوالے سے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں۔  

 ان کا مزید کہنا تھا ایٹم بم ہونے کے باوجود استعمال کرنے کا اختیار بین الاقوامی اداروں کے پاس ہوتا ہے ،دینی مدارس کے حوالے سے قانون پاس کیا تو کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی ادارے کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ،اس حوالے سے صوبائی اسمبلیوں میں قانون سازی نہیں ہورہی آج امریکہ نیتن یاہو کو سپورٹ کررہا ہے ،صدام حسین کو لٹکایا جاسکتا ہے تو نتین یاہو کو پھانسی دینی  چاہئے تھی ،فلسطینی  آبادی پر یہودی  آبادی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔   

مزیدخبریں