اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان  

اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان  
کیپشن: Advertisements are giving the impression that a lot of work is being done in Punjab, Hafiz Naeemur Rahman

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا ہے  اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے  کہا ہے مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں، ملک میں غریب کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں، مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے ۔