ویب ڈیسک:ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کا دفاع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری عزائم کا مقابلہ کرنے کے عزم کے ایک دن بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کا دفاع کیا ہے اور اسے جاری رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر ے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران کا پرامن جوہری پروگرام جاری ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے، جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایک رکن کے طور پر ایران کے حقوق کی بنیاد پر ہے ،یقینی طور پر ہم اس سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
جوہری پروگرام کے دفاع کیلئے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے، ایرانی وزارت خارجہ
Feb 17, 2025 | 20:01 PM