ایک نیوز:وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے استعمال میں بعض چینلجز کا سامنا ہے،پاکستان مئی یا جون میں سپیکٹرم آفر کرنے جا رہا ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ آدھے سے زیادہ پاکستان274میگا ہرٹز سپیکٹرم پر آپریٹ کر رہا،دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل گزشتہ ماہ سے پاکستان سے جڑی،مستقبل میں پاکستان کو کنیکٹیوی میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے،بہتر کنیکٹوٹی کے ساتھ پاکستان انٹرنیٹ کے حوالے سے موزوں ملک ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا سے جوڑنے کیلئے واخان بارڈ کے تھرو کنیکٹ کیا جائے گا،وزیر اعظم کی جانب سے25ارب ڈالر کا ٹارگٹ بہتر کنیکٹوٹی سے مکمل کریں گے، 3.2 بلین ڈالر کی آئی ٹی ایکسپو ر ٹس کو15بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے، فائیو جی کو لانچ کرنے کیلئے سرمایہ کاری اور اخراجات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
شزا فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ فائیو جی آنے سے جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،دیکھ رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک نے فائیو جی کیلئے کونسے طریقہ کار اپنایا،دنیا کی سب سے بڑی آپٹیکل کیبل پاکستان پہنچی جسے جلد آپریٹ کیا جائے گا،دو سال پہلے پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،ملکی معشیت میں آج استحکام،مارکیٹس مستحکم ہیں،مہنگائی میں کمی، جی ڈی پی بڑھ رہی ہے۔

کیپشن: IT Minister's statement about 5G launch came out