وارم اپ میچ،جنوبی افریقہ کی پاکستان شاہینزکیخلاف بائولنگ جاری

Feb 17, 2025 | 14:41 PM

ایک نیوز:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں وارم اپ میچزجاری ہیں۔
آج پاکستان شاہینز اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان وارم اپ میچ کھیلاجارہا ہے،ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان اورنیوزی لینڈ کے مابین وارم اپ میچ کھیلا گیا تھا جو باآسانی نیوزی لینڈ نے جیت لیا تھا،افغانستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے گروپ بی میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ 19فروری سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو رہا ہے۔

دوسری جانب  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئےٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی دو دستوں میں پاکستان آمد ہو گئی،آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اور سپورٹ سٹاف پر مشتمل 14رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔
  آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ بھی پاکستان پہنچ گئے، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ آج لاہور پہنچے گا، آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔    

مزیدخبریں