ویب ڈیسک:انڈین اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔
راکھی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی،میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی کتنی بیویاں ہیں مگر مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے، میں لاکھوں کے برابر ہوں،میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔

کیپشن: Rakhi Sawant accepts Mufti Qavi's marriage proposal?