پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمعمولی پوائنٹس کا اضافہ

Feb 17, 2025 | 10:05 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12ہزار178پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  رہا  تھا،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا تھا۔    
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    

مزیدخبریں