چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلین کوچز، کپتان ، سپورٹ سٹاف لاہور پہنچ گیا 

چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلین کوچز، کپتان ، سپورٹ سٹاف لاہور پہنچ گیا 
کیپشن: Champions Trophy: Australian coaches, captain, support staff reached Lahore

ایک نیوز:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئےٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی دو دستوں میں پاکستان آمد ہو گئی۔
آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اور سپورٹ سٹاف پر مشتمل 14رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔
  آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ بھی پاکستان پہنچ گئے، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ آج لاہور پہنچے گا، آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔    

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی سی سی آفیشلز، پی سی بی عہدیداران سمیت قومی و انٹرنیشنل کرکٹرز نے شرکت کی۔
لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹیو جیف ایلر ڈائس، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔
چیئر مین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ2017میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل تقریب میں شریک ہوئے۔