ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کیوجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق5بج کر35منٹ پر محسوس کیے گئے۔

کیپشن: Earthquake tremors in the Indian capital Delhi