نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ:ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا

نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ:ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا
کیپشن: National Men's Baseball Championship: The title went to Pakistan Army

ایک نیوز(چودھری اشرف)26ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔
فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔
مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔
فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔
خیال رہے کہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال میں بھی پاکستان آرمی کی ویمنز ٹیم چیمپئن بنی،ویمنز میں واپڈا کی گل فیروزہ اور آرمی کی سعدیہ بی بی بہترین بیٹر اور پچر بن گئیں۔
 فائنل مقابلہ میں واپڈا ٹیم کو شکست دے دی، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقدہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ گوجرانولہ میں اختتام پزیر ہو گئی۔
 فائنل مقابلہ میں پاک آرمی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو پندرہ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، تیسری اور چوتھی پوزیشن کے مقابلے میں ایچ ای سی نے پولیس کو 10-16 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔