پاکستان میں ایکس(ٹویٹر) کی سروسزتاحال بحال نہ ہو سکیں

Feb 18, 2024 | 17:57 PM

ویب ڈیسک: پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس(ٹویٹر) کی سروسزتاحال بحال نہ ہو سکیں۔صارفین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔
رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہے، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
صارفین ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے، جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو اسکرین پر 'this site can't be reached' کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔
Downdetector کے مطابق رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی  کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔
دوسری جانب سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ، نیٹ بلاکس نے بھی پاکستان میں ایکس کی بندش کی تصدیق کی ہے،  گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان بھر میں کئی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز سمیت سوشل میڈیا سائٹس ڈاؤن ہو چکی ہیں۔
خاص طور پر عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے پیش نظر اکثر سروسز متاثر رہیں۔
اس سے قبل ایکس مئی 2023 میں عالمی بندش کا شکار ہوا تھا، جب دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات کی گئیں۔

مزیدخبریں