ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی میں سہولت کاری پر سندھ، پنجاب کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز کو برطرفی کا مطالبہ کردیا۔
انتخابی دھاندلی کی موجودہ صورتحال پر غور و خوض کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران انتخابی دھاندلی میں سہولت کاری اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے میں معاونت پر سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز کی فوری برطرفیوں کا مطالبہ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے جمہوریت کو داغدار کرنے اور اپنے صوبوں میں لاقانونیت کے فروغ میں مجرمانہ کردار ادا کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا سندھ،پنجاب کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز کی برطرفی کا مطالبہ
Feb 17, 2024 | 23:15 PM