ویب ڈیسک:ڈالرکی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ،کراچی،سکھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 800روپے اضافے کے بعد 2لاکھ13ہزار 200روپے کاہوگیا جبکہ 10گرام سونا 686روپے اضافے کے بعد 1لاکھ82ہزار 785کاہوگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، عالمی منڈی میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کے دام 2034 ڈالر ہوگئے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
Feb 17, 2024 | 18:05 PM