ویب ڈیسک:شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کااعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا زرداری ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے کی منظوری دے دی۔
آصف زرداری کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق سرفراز بگٹی اور ثناء اللہ ظاہری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کی شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات،کمیٹی نے ن لیگ کے ساتھ آج ہونے والی پیش رفت پر آصف زرداری کو رپورٹ پیش کی ۔