ویب ڈیسک :چیف الیکشن کمشنر نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
کمشنرراولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی میں سیکرٹری،اسپشل سیکرٹری اے ڈی جی قانون شامل،سربراہی سینئرممبر الیکشن کمیشن کریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کمیٹی راولپنڈی کے DROs اور متعلقہ ROs کےاس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبر پنجاب اجلاس میں آن لائن ،ممبر خیبر پختوانخواہ جسٹس (ر) اکرام اللہ خان،ممبر سندھ نثار دورانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
الیکشن کمیشن اجلاس میں لیگل ٹیم کابریفنگ میں کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔کمشنرز کا انتخابات کے انعقاد میں کوئی رول نہیں ہوتا۔ الزامات پر ثبوت طلب کئے جانے چاہیے۔
خیال رہےکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔