ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی 3 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 مزید نشستیں مل گئیں
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سےاین اے 92بکھر سے رشید اکبرنوانی،پی پی 90بھکر سے احمد نواز نوانی،پی پی 92اور 93بھکر سے عامرعنایت شاہانی ،پی کے 106سے حشام انعام اللہ خان ،پی کے82ملک طارق اعوان کی ملاقات، نوازشریف پرمکمل اعتمادکااظہار کیا۔ن لیگ خیبر پختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور سردار اویس خان لغاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا تھاکہ ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنیوالوں کوخوش آمدید،مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ آزاد ارکان کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے۔جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں، ۔ ہم پاکستان کونئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیبر پختون خوا کی ترقی چاہتے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں ترقی سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔