ویب ڈیسک: گلوکارراحت فتح علی خان نےاپنےسابق منیجرپرمقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کےنامورگلوکارراحت فتح علی خان نے اپنے سابق منیجر سلمان احمد پر بلیک میلنگ اور یو ٹیوب چینل کے بغیر اجازت استعمال کرنےپرایف آئی اےسائبرکرائم سرکل میں مقدمہ درج کرادیاہے۔
راحت فتح علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ سلمان احمد کو منیجر کی ذمہ داری دی تھی،مگر سلمان احمد مجھے بدنام اور بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔
گلوکار نے یہ بھی کہا کہ سلمان احمد نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس کے ساتھ کام کرنا بند کیا تو وہ میرا کیرئیر تباہ کر دے گا،سابق منیجرنے میرے یو ٹیوب چینل کا غیر قانونی طور پر کنٹرول بھی سنبھال لیا، غیر قانونی طور پر اس کا لوگو اور نام تبدیل کردیا۔