پی ایس ایل 9 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 

Feb 17, 2024 | 19:15 PM

ویب ڈیسک:لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،رنگ ونور کی برسات،فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل 9کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ و چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

لوک فنکار عارف لوہار نے اپنے بیٹوں کے ساتھ جگنی گا کر رنگ جمادیا۔لاہور۔راک اسٹار علی ظفر نے لیگ کے ابتدائی تین آفیشلز گانے گائے۔علی ظفر اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 9کا آفیشل سونگ گا کر لہو گرمایا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شائقین کی تعداد مایوس کن رہی۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔

مزیدخبریں