کمشنرراولپنڈی کے ا لزامات کا جواب کون دیگا؟شاہدخاقان 

کمشنرراولپنڈی کے ا لزامات کا جواب کون دیگا؟شاہدخاقان کمشنرراولپنڈی کے ا لزامات کا جواب کون دیگا؟شاہدخاقان 
کیپشن: کمشنرراولپنڈی کے ا لزامات کا جواب کون دیگا؟شاہدخاقان 

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ کمشنرراولپنڈی کے الزامات کا جواب کون دے گا؟

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ہم الیکشن چوری کرتےہیں نااہل لوگوں کو اسمبلی میں بھیجتےہیں۔ سینیٹ ممبران کی لسٹ منگوائیں اندازہ ہوگاکیسےکیسے سینیٹرہیں۔فوج عدلیہ سیاستدانوں کونیاآئین بناناہوگا۔اسٹیبلشمنٹ عدلیہ سیاستدانوں کوایک دوسرے کےساتھ مسائل حل کرناہوں گے ۔ کسی ایک ادارے کےفائدے سےمسائل حل نہیں ہوں گے۔

شاہد خاقان کاکہنا تھا کہ الیکشن کو دس دن ہوگئے حکومت نہیں بنی ۔جہاں بیوروکریٹس اعتراف کریں گے الیکشن میں چوری ہوئی وہاں کیاہوگا۔ آج کمشنر راولپنڈی اعتراف کررہے ہیں کہ الیکشن میں مجھ سے دھاندلی کروائی گئی۔چیف جسٹس کی ذمےداری ہے کہ وہ نوٹس لیں۔سوموٹو نوٹس افسران کودبانے کیلئےنہیں ہوتے۔ شادی ہال گرانے کیلئےنہیں ہوتے جو حکومت چوری کےووٹوں سےآئے وہ کیاپرفارم کرےگی؟ اخلاقی جواز نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا ۔