ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں مسائل حل کرنیکی اہلیت نہیں ہے۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کواحساس ہی نہیں کہ ملکی مسائل کاحل کیاہے۔رواں سال 80لاکھ بچے پیداہوں گےجبکہ 2کروڑ سےزائد بچے اسکولوں میں نہیں جا سکے۔انسانی وسائل موجود نہیں،معیشت تعلیم صحت پر توجہ نہیں ہے۔،وزیرآبادی کا عوام کونام معلوم نہیں۔بلدیاتی حکومتوں کےپاس اختیارات نہیں۔
مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں حکومت کرتی ہیں خدمت نہیں۔پرویزمشرف نےجو بلدیاتی نظام دیا اسے تین سیاسی جماعتوں نےمل کرختم کردیا ۔معاشی پالیسیوں میں عدالتیں الگ الگ فیصلےکرتی ہیں۔ غیریقینی صورتحال کےسبب بیرون ملک سرمایہ کاری نہیں آتی۔
سابق وزیرخزانہ کاکہنا ہے کہ 1990کی دہائی میں پاکستان ویتنام کےبرابربرآمدات کرتاتھا آج ویتنام کی برآمدات پاکستان سےگیارہ گنازیادہ ہے