ویب ڈیسک:مودی سرکاراپوزیشن کی مقبولیت سےبوکھلاہٹ کاشکارہوگئی،انتخابات سےقبل بھارتی پارٹی کانگریس کےاکاؤنٹ منجمدکردئیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے انتخابات سے قبل مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ انکے چار بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا۔
کانگریس لیڈر ملک ارجن کھارگے کاکہناتھاکہ پارٹی کے خلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے پس پشت ڈالنا ہے، قومی انتخابات کے اعلان سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
ملک ارجن کھارگےکامزیدکہناتھاکہ مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار ایک پارٹی سسٹم کی طرف جانا چاہتی ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت میں اپیل کر رہے ہیں اور عوامی احتجاج بھی کریں گے۔ اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پارٹی کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
کانگریسی لیڈرکاکہناتھاکہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن کی علامت ہے، مودی کی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔