ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزاما ت کی تحقیقات کرکے سچ عوام کو بتانا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کمشنر کی فون کال اکائونٹس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔الزام لگاکر غائب نہیں ہونا چاہئے بلکہ کڑی سے کڑی سزا ہونی چاہیے۔تحقیقات ہونی چاہئیں آٹھ دن کس سے رابطہ رہا کس سے ملتے رہے۔کمشنر پر جھوٹ کی ڈیجیٹل مشینری کا کاروبار شروع ہوگیا ۔کمشنر راولپنڈی کا آٹھ دن بعد ضمیر جاگا کل دھاندلی ہوئی آج خود کشی کا فیصلہ کیا پھر اسے ترک کیا۔کمشنر راولپنڈی پر اختیار نہیں ہوتا کہ وہ رزلٹ جمع کروائیں۔جھوٹ کا بازار بہت گرم ہے ۔
مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ کمشنر نے کہا کہ پنڈی ڈویژن جہاں پی ٹی آئی ہاری وہاں پچاس پچاس ہزار کی لیڈ سے لوگوں کو شکست دی گئی ۔ شیخ آفتاب احمد جیتے ہیں ان کی لیڈ9ہزار 497ہے جو کہہ رہے 50ہزار کی لیڈ سے جتوایا گیا۔قمر الاسلام کی 13 ہزار عقیل ملک ، دانیال چودھری کی،26،26 ہزار سے زائد کی لیڈ ہے۔ حنیف عباسی11 ہزار سے زائد کی لیڈ ہے۔
سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ایک بھی ثبوت کمشنر راولپنڈی نے دئیے الیکشن میں دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔کمشنر راولپنڈی بتائیں کسی کے دباؤ ڈالا ہوگا کوئی بیلٹ پیپر تو ہوگاکوئی فارم 47 تو ہوگا۔ فیصلہ کرنا ہے ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔کیا آپ چاہتے ہیں وہ گروہ جس نے آر ٹی ایس کے ذریعے مینڈیٹ چرایا تو معاشی و سیاسی بحران میں دھکیلا گیا۔فارم 45پر رونا چیخیں آ رہی ہیں ثبوت کوئی نہیں ہے۔