پی ٹی آئی کاپارلیمانی اجلاس،اہم فیصلے متوقع

Feb 17, 2024 | 17:54 PM

ایک نیوز:انتخابات میں دھاندلی کےباعث پی ٹی آئی کاپارلیمانی اجلاس جاری،اجلاس میں اہم فیصلےمتوقع ہیں۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس عامر ڈوگر کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں جاری ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتخابات میں ممکنہ دھاندلی، سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

ذرائع کےمطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس اور انکشافات کاجائزہ لیا جائےگا ، اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں، ارکان اپنا نقطہ نظر سامنے لائیں گے۔

مزیدخبریں