ایک نیوز:کمشنرراولپنڈی کااستعفیٰ اورانکشافات کےمعاملےپرپیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کمشنر راولپنڈی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل دیتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے،کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں ۔
فیصل کریم کنڈی کامزیدکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کمشنر راولپنڈی کے بیان کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے،دیکھا جائے لیاقت چٹھہ کے بیان میں کتنی حقیقت ہے جھوٹ اور سچ میں کا فرق ہوناچاہیے۔
پی پی رہنمامولابخش چانڈیوکاکہناتھاکہ کمشنر راولپنڈی کے بیان پر تحقیقات کا مطالبہ کرتےہیں، پورے پاکستان کے الیکشن کو متنازعہ نہیں کہہ سکتا ۔