کمشنرراولپنڈی کےاستعفیٰ پرجےیوآئی کاردعمل

Feb 17, 2024 | 15:43 PM

ایک نیوز:کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی ہوش رباگفتگواوراستعفیٰ پرجےیوآئی کابھی ردعمل آگیا۔
رہنماجےیوآئی حافظ حمداللہ کاکہناتھاکہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات نے پاکستان میں موجود عدل و انصاف اور عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کو بے نقاب کرکے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات پر مہرلگاکرتصدیق کردی ہے۔8 فروری کی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے پاکستان میں آخر کس کو آواز دی جائے اور کس پر اعتماد کیا جائے ۔
حافظ حمداللہ کامزیدکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن نے قوم کو سنگین سازشوں کےنتائج سے آگاہ کرکے آنے والی نسلوں کو بیدار کیا ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ وطن عزیز چند افراد کے مفادات کی بھینٹ چڑھ جائے ۔8 فروری کو پوری قوم کو گھروں سے انتخابات کے نام پر نکال کر ان کی امیدواروں کا قتل کیا گیا اور ان کا اربوں روپے ضائع کیا گیا ۔ 
رہنماجےیوآئی کاکہناتھاکہ جب تک سیاست میں مداخلت ہو، پاکستان عدم استحکام اور بحرانوں کا شکار رہے گا ۔

مزیدخبریں