ایک نیوز:پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ جیل روڈ پر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے ۔پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو منتشر کردیااور بعد ازاں جب سلمان اکرم راجہ پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی ۔اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کا احتجاج جیل روڈ پر بھی چل رہاتھا جس میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ بھی پہنچے تھے ۔سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد تھانہ ریس کورس منتقل کردیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے 6کارکنان کو حراست میں لیا۔دوسری جانب لاہور پریس کلب کے باہر بھی پولیس کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔
یاد رہے کہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے لاہور کے حلقے این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، اور ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔